The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جموں انسانیت اور سیکولر ازم کی مثال ‘،مہمان نوازی میں ڈوگروں کا کوئی ثانی نہیں/الطاف بخاری

انتخابی فہرست میں غیر مقامی افراد کے اندراج سے متعلق وضاحت پروزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کیا شکریہ ادا

0

جموں/20 اگست/این ایس آر

اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کا بروقت اِس بات کی وضاحت کہ کسی بھی غیر مقامی شخص کو جموں وکشمیر کی انتخابی فہرست میں شامل نہیں کیاجائے گا اور صرف جموں وکشمیر کے نوجوان جن کی عمر 18سال سے زائد ہے ، کو انتخابی فہرست میں اندراج ہوگا، کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔
جانی پور جموں میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران اپنی پارٹی الیکشن دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ جموں شمال میں الیکشن دفتر کا افتتاح جموں کے پارٹی لیڈران کے سنجیدہ کوشش کو ظاہر کرتا ہے جوکہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے جموں لیڈرشپ کی حمایت سے یہ قدم اُٹھایا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام پارٹی ترجمان اعلیٰ اور سنیئر ایڈووکیٹ نرمل سنگھ کوتوال نے کیاتھا۔
اس موقع پر متعدد افراد خاص طور سے وکلاءنے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں سابقہ رجسٹرار جموں یونیورسٹی سردار موتی سنگھ، ایڈووکیٹ انو پریشر، ایڈووکیٹ سچن راضدان، ایڈووکیٹ منپریت سنگھ، ایڈووکیٹ نبین دت، ایڈووکیٹ امت منہاس، ایڈووکیٹ اکشے گپتا، ایڈووکیٹ امردیپ وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔ الطاف بخاری نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ اُن کی شمولیت سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔
غیر مقامی افراد کے حق رائے دہی سے متعلق تنازعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے اِس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ کیسے جموں وکشمیر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے لئے ایک سازش رچنے کی کوشش کی گئی۔
حکومت ِ ہند کے فوری رد عمل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا”اپنی پارٹی نے فوری سازش پر سخت رد ِ عمل ظاہر کیا، ہم نے پریس کانفرنس منعقد کر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی جس نے حکومت ِ ہند کووضاحتی بیان جاری کرنے پر مجبور کیا کہ کسی بھی غیر مقامی کو انتخابی فہرست میں شامل نہیں کیاجائے لیکن صرف جموں وکشمیر کے وہ اہل نوجوان جن کی عمر18سال سے زائد ہوگئی ہے کاووٹر لسٹ میں اندراج ہوگا“۔
انہوں نے کہاکہ ایک پریس کانفرنس میںایک سرکاری افسر نے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کیاکہ بیرون ِ جموں وکشمیر کے 25لاکھ نئے ووٹرز آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جس سے کشمیر اور جموں میں بڑے پیمانے پر غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔
الطاف بخاری نے مزید کہا”معاملہ سنگین نوعیت کا تھا کیونکہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے خلاف تھا، اپنی پارٹی نے فوری طور اِس کی مذمت کی۔ہماری اپیل نے حکومت ِ ہند کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنے پر مجبور کیا جس سے قیاس آرائیوں اور افواہوں کا خاتمہ ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.