The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

چاڈورہ میں آتشزدگی کے ہولناک واردات میں کئی دکانیں و دیگر تجارتی مراکز خاکستر

ضلع انتظامیہ آگ سے متاثرہ تاجروں کو فی الفور معاوضہ فراھم کرے/ہلال راتھر

0

سرینگر/ 24 اکتوبر/این ایس آر

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما ہلال احمد راتھر نے اتوار کے روز مین بازار چاڈورہ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔۔ اس واقعے میں متعدد دکانیں، ریستوراں اور دیگر تجارتی مراکز خاکستر ہوگئے ہیں۔ چاڈورہ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلال راتھر نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والی آتشزدگی کے واقعے نے بڑے پیمانے پر متعلقین کو نقصان پہنچایا ہے اور کئی دکانوں کے مالکان کو مصائب و مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔راتھر نے ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ بڈگام پر بھی زور دیا کہ وہ متاثرین کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے پر زور دیا تاکہ متاثرین کومناسب معاوضہ دینے کی شروعات کی جائے ۔
ہلال راتھر نے چاڈورہ اور ملحقہ علاقوں میں فائر سروس کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج تک چاڈورہ میں صرف ایک فائر اینڈ ایمرجنسی سروس بریگیڈ ہے۔ جبکہ پچھلی حکومتوں اور علاقے کے نمائندوں نے فائر اور ایمرجنسی سروسز کو بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس کہ ضروری خدمات کو قابل رسائی بنانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ چاڈورہ میں ہنگامی بنیادوں پر آگ متاثرین کو سہولیات فراہم کریں اور ان کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.