The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج دیر شام کیا لیڈن چاڈورہ کا دورہ

*آگ کے متاثرین سے کی ملاقات ، کھانے پینے کی اشیاء، کمبل، برتن وغیرہ بھی کیے فراہم*

0

بڈگام/ 10 دسمبر/ ریاض بڈھانہ

ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج شام دیر گئے لیڈن، چاڈورہ میں آتشزدگی کے متاثرین کی عیادت کی اور اس دوران متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، کمبل، برتن وغیرہ بھی فراہم کیے گئے۔ان کے ہمراہ سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چاڈورہ پرنس نورلحمید بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ لیڈن چاڈورہ میں آتشزدگی کے واقعے نے دو خاندانوں کو کھلے آسمان تلے لا کھڑا کیا ہے۔ دو مکان اور ایک گاو خانہ جل کر راکھ ہوجانے کے ساتھ ساتھ لاکھوں کی املاک بھی جل کر راکھ ھوگئی لوگوں کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فائر بریگیڈ کافی فاصلے پر ہونے کی وجہ سے یہاں تک پہنچنے میں کافی وقت لگا یہاں تک کہ آگ نے پوری املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہم اس آگ کے ہولناک واقعے کے کو روکنے میں بے بس رھے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ لولی پورہ کو نیابت کے ساتھ ساتھ مرکزی حیثیت حاصل ھے ۔ ایسی جگہ پر کم از کم ایک فائر بریگیڈ کا ہونا لازمی ہے تاکہ آگ لگنے کے ایسے واقعات کو بروقت روکا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.