سرینگر/27 نومبر/این ایس آر
گزشتہ شام کو انجمن ادب گاندربل کی طرف سے سلسلہ وار آن لائن پروگرام انہار کے تحت کے محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا
محفل کو اپنی صدارت سے نوازا کنوینیر ساہتیہ اکاڈمی اور چیف ایڈوایزر انجمن ادب گاندربل پروفیسر شاد رمضان نے ، مہمان خصوصی کے طور شہباز ہاکباری محفل کی زینت بنے رہے جبکہ ڈاکٹر یونس افتخار منشی بطور مہمانان ذی وقار ہماری حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہے۔جنرل سیکریٹری انجمن ادب گاندربل واجد حسن چھترگلی نے مہمانان گرامی اور شرکاء کا رسمی استقبال کیا جبکہ تحریک شکرانہ کے حقوق شیخ بشیر چیف کارسپانڈینٹ انجمن ادب گاندربل نے ادا کیے۔
محفل کی نظامت کا بار صدر انجمن ادب گاندربل اظہر نذیر کے کندھوں پر رہا۔
سرپرست اعلی انجمن ادب گاندربل اطہر منیگامی پروگرام کے نگران اعلی رہے جبکہ پبلسٹی سیکریٹری جمشید عارف شاہ پروگرام کے نگراں رہے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مفتی عنایت اللہ بٹ نے حاصل کی ۔ نعت شریف شاہ طارق نے پیش کیا۔
جن ذی وقار اور کہنہ مشق شعراء و شاعرات نے محفل کو رونق بخشی ان کے اسماء گرامی ہیں۔
یاسین دریگامی ، عبدالاحد شاہباز، ناصر منور، شوکت ثاقب پوشپوری ، تعظیم کشمیری ،مالہ جی ، شہزادہ شب نوراور مرحوم شعیب شادب کے کلام کو اپنی آواز میں واجد حسن چھترگلی نے پیش کیا۔
پروگرام کے نشریاتی معاونین میں جمشید عارف شاہ پبلسٹی سیکرٹری انجمن ادب گاندربل ،میر کامران حسن ،درخشاں ممتاز اور شیخ مطلوب شامل رہے ۔
واضح رہے یہ پروگرام انجمن ادب گاندربل کے واٹس ایپ پیج کے علاوہ ہر مکھ جموں وکشمیر ،وادی گاشہ مینار ، اہربل ادبی فورم شپین اور اے اے پالی کلنک اینڈ ڈیگناسٹک سینٹر سرینگر کے واٹس ایپ پیجوں پر بھی براہ راست نشر ہوا۔