بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کی طرف سے ایک میگا آن لائن مشاعرے کا انعقاد
صدر محترم بزم شعر وادب جناب یوسف صمیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا
سرینگر/05 جنوری/این ایس آر
بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے آفیشل وٹس ایپ گروپ پر ایک دلکش اور کامیاب مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر، ادیب جناب فیاض تلگامی نے کی۔ شمالی کشمیر کے کہنہ مشق اور نامور شاعروں نے حصہ لیا۔
مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قاری آصف نے تلاوت کا فریضہ انجام دیا۔ جبکہ جناب شوکت ہاشمی نے نعت شریف پیش کیا۔ اسکے بعد صدر بزم شعر و ادب شمالی کشمیر جناب یوسف صمیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ آپ نے اپنے خطبہ میں مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم کیا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بزم مستقبل مین بھی لوگون کے تعاون سے اسی سُرت سے اپنا کام جاری رکھنے کا پابند ہیں۔ اس خوبصورت مشاعرے کی نظامت بزم کے جنرل سیکریٹری مدثر مرچال نے دل لکش اور احسن طریقے سے کی۔
اس مشاعرے مین جو شعراء محفل کی زینت بنے۔ اُن کے اسم گرامی ہین۔ جناب فیاض تلگامی، جناب شہباز ہاکباری،جناب رشید کانسپوری،جناب اطہر فاروق، جناب گلزار جعفر، جناب رشید روشن، جناب شہباز مجید، جناب ریاض ربانی، جناب حسن زرین، جناب رمضان جوہر، جناب اظہر نظیر، جناب ریاض ہاکباری، جناب ثاقب پُوشپوری، جناب جی ایم زاہد، جناب نظیر جان، جناب محی الدین دلاور، جناب تنہاہ مشتاق، جناب رمیض رشک، اور محترمہ آسیہ رفیق صاحبہ۔ اس کے ساتھ مشاعرہ اختتام کو پہونچا۔