پروفیسر سیف الدین سوز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے
یہ معاہدہ مشرق وسط میں جنگ اور خونریزی کے خاتمے کے لیے بڑی راحت اور امید لائے گا/سوز
خطے میں پائیدار امن، سکون اور پائیدار استحکام کے لیے بھی کی دعا
سری نگر/19جنوری/این ایس آر
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے ہفتہ کے روز اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا، جو کل سے نافذ العمل ہوگا، اس سے بڑی راحت ملی ہے اور 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی جوکہ اس عرصے کے دوران غزہ کے لوگوں کی موت اور مصائب کا باعث بنی۔
پریس کے نام جاری ایک بیان میں سوز نے کہا یہ ایک بڑی راحت کی بات ہوگی کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدہ کل (اتوار) سے نافذ العمل ہونے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طویل انتظار کی پیشرفت سے اس جنگ کے خاتمے کی توقع ہے جس نے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران غزہ میں بے شمار جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔
توقع ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے سے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہوگی، انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور ہزاروں خاندانوں کی ان کے گھروں کو واپسی میں سہولت ہوگی۔ یہ واقعی ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ دعا ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن اور پائیدار استحکام کا باعث بنے۔