The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

معروف ادبی تنظیم بزم شعر وادب شمالی کشمیر کی طرف سے گرینڈ مشاعرے کا اہتمام

بابا شُکر الدین وٹلب سنگری میں ہوٹل فضا پر پروگرام کا کیا گیا اہتمام

0

سوپور/20 جنوری/این ایس آر

معروف ادبی تنظیم بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کی طرف سے گزشتہ روز بابا شکر الدین وٹلب سنگری سوپور میں ہوٹل فضا پر ایک گرینڈ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں شمالی کشمیر کے نامور شعراء نے شرکت کی۔
مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب تنہاہ مشتاق نے تلاوت کا فریضہ انجام دیا۔ جبکہ حسن درویش نے نعت رسول پیش کیا۔ پھر تشکیل صدارت عمل میں لائی گئی۔ جناب خالق شمس کو صدر جبکہ حسن اظہر اور رشید روشن بھی صدارت کی کرسیوں پر براجمان تھے۔ اس کی بعد خطبہ استقبالیہ جناب یوسف صمیم نے پیش کیا۔ آپ نے تمام انجمنوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھنے پر زور دیا۔ اور بزم کے کام کاج کو تسلی بخش اور حوصلہ افضاء قرار دیا۔ پھر گرینڈ مشاعرہ ہوا۔ جن شعراء نے اپنا کلام سنایا اُنکے اسم گرامی یوں ہیں۔جناب خالق شمس جناب اطہر فاروق، جناب حسن اظہر، جناب یوسف صمیم، جناب عابد اشرف، جناب رشید روشن، جناب حسن درویش، جناب مجروح کشمیری، جناب ریاض ہاکباری، جناب غلہ میر،ج جناب شہزاد منظور، جناب ریاض پروانہ، جناب محی الدین دلاور، جناب سرور بُلبل، جناب تنہاہ مشتاق، جناب رمضان جوہر، جناب شوکت ہاشمی، جناب نظیر نبی اور جناب بشارت وانیگامی۔آخر پر جناب یوسف صمیم نے اُن تمام شعراء اور میڈیا کا شکریہ کیا جو مشاعرے میں تشریف لے آیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مشاعرہ اختتام کو پہونچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.