The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

معروف ادیب شبنم تلگامی کے والد کا انتقال پرملال

روزنامہ سٹیٹ رپورٹر اور اندر کلچرل فورم کی طرف سے اظہار تعزیت

0

سرینگر/ 24 مارچ/گلفام بارجی

وادی کے معروف ادیب،قلم کار، براڈکاسٹر اور ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکرٹری شبنم تلگامی کے والد بزرگوار کے انتقال پر روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے ایڈیٹر انچیف شاہد شاہد رشید نے شبنم صاحب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھراندر کلچرل فورم اندر کوٹ سمبل سوناواری نے شبنم تلگامی کے والد بزرگوار کی وفات پر شبنم تلگامی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فورم کے سربراہ سلیم یوسف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں فورم سے وابستہ تمام عہدیداران و ممبران مرحوم کے لواحقین بالخصوص شبنم تلگامی کے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے الله تعالٰی سے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کے ساتھ ساتھ مرحوم کے لواحقین بالخصوص شبنم تلگامی کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمانے کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.