The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کپوارہ کے سرحدی علاقے میں راکٹ شل برآمد

بم ڈسپوزل سکارڈ نے راکٹ کو ناکارہ بنادیا بم ڈسپوزل سکارڈ نے راکٹ کو ناکارہ بنادیا

0

کپواڑہ/3 جون/طارق راتھر

شمالی کشمیر کپوارہ کے کرالہ پورہ میں سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو ایک 51 ایم ایم پرانا راکٹ شیل برآمد کیا جس کے بعد اس سرحدی ضلع کے وارسن کرالپورہ علاقے میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے بی ڈی ایس اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ گولہ آج صبح ایک ٹیم کے ذریعہ جامعہ مسجد کے قریب بازیاب کیاہے۔ جس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا اور اور شیل کو آسانی سے ناکارہ بنایا گیا۔ دریں اثناء ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو بغیر کسی طرح کے ناکارہ بنا دیا گیا تھا جس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.