محکمہ جل شکتی، ار اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینر صاحبان عوامی مسائل کی طرف دھیان دینے سے قاصر
ایل جی کپوارہ کے دیہات میں رہائش پزیر لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان دیں/ سلیمان بٹ
کپوارہ/ 5جون/ این ایس آر
پیوپلز کانفرس کے سینئر لیڈر محمد سلیمان بٹ نے محکمہ بجلی، جل شکتی ، آر اینڈ بی اور PMGSY کے اعلیٰ حکام کی غفلت شعاری اور بے بسی و بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ھوئے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے لگاتار اور مسلسل مطالبہ کرنے کے باوجود بھی مذکورہ بالا محکمہ جات کے چیف انجینر صاحبان نے کپوارہ کے علاقہ جات خصوصاً راجوار کے زچلڈارہ، ست کوجی روڈ ، راجپورہ، سرمرگ، اہگام ،ھاہلہ وڑی پورہ اور کئی دیہات کو پینے کیلئے پانی کی پریشانیاں، راجپورہ اور اھگام اور دیگر گاوں کو سڑک کیلئے زمین دینے کے عوض معاوضہ دینے میں ٹال مٹول کرنے کے علاوہ مزکورہ محکمہ جات کے چیف انجینر صاحبان عوامی مسائل کو حل کرنے میں رتی بھر بھی دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں۔ سلیمان بٹ نے ایل جی و ضلع انتظامیہ کپوارہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور ان سے درخواست کی ھے کہ کوویڈ وباء کے ان مشکلات برے ایام میں لوگوں کے ان بنیادی مسائل کی طرح خصوصی دھیان دیکر ضلع انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ عوامی نوعیت کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ عوام کو راحت ملے۔