اننت ناگ/5جون/شیخ ندیم
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں 19 راشٹریہ رائفلز دیلگام نے میجر راہول کے سربراہی میں مشاورت اور حوصلہ افزائی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں غربت کی لکیر سے نیچے سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں اور یتیموں کی رہنمائی کرنے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نوکریاں حاصل کرنے کی آگاہی فراہم کی گئ اور غریب نوجوانوں کو فوج میں ملازمت کے مواقع کے بارے میں رہنمائی سے روشناس کیا گیا۔
طلباء کو مستقبل کے اہداف کی ترغیب دی گئ۔
کمپنی کمانڈر میجر راہل نے مشاورت گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوان نسل کے طلبا کو دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد ہر پیشے میں دستیاب مختلف مواقع کے بارے میں عمومی آگاہی فراہم کی گئی اور طلباء کے صحیح اختیارات کا انتخاب کرنے اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں سے باز رہنے کی ترغیب دی گئ۔
زیادہ تر طلباء کا تعلق انتہائی ناقص پس منظر اور یتیم گھرانوں سے منسلک تھا جن کی آمدنی بہت کم ہے۔ میجر راہل نے کہا کہ اس قسم کے واقعات عوام اور جوان کے مابین تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں اور ایسے پروگراموں کے منعقد کرنے سے نوجوانوں کو ان کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاکہ مستقبل میں صحیح راہ پر چلے۔
میجر راہل نے کہا کہ فوج ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی کرنے اور انہیں روزگار کے زیادہ مواقع پر فراہم کرنے اور ان کی توانائی کو مثبت انداز میں بدلنے کے لئے بااختیار بنانے میں سب سے آگے رہتی ہے۔
پروگرام میں دیلگام ، چکپت ، جیئبل اور برینٹی کے کل 35 طلباء نے حصہ لیا ، ” کیمپ میں موبائل لائبریری گاڑی بھی مہیا کی گئی تاکہ طلبہ اپنی ضرورت کے مطابق مختلف کتابوں اور مطالعاتی مواد حاصل کرسکیں۔
طلباء نے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے فوج کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ”فوج ایسے اقدامات کرکے نوجوانوں کو فایدہ مند مواقع فراہم کرتی ہے۔