The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ہندوارہ ٹریڈریس فیڈریشن نے چار سال کے لئے نئی منتخب باڈی دی تشکیل

کشمیر ٹریڈریس فیڈریشن کے صدر محمدیاسین خان بطور مہمان خصوصی رہے موجود

0

ھندوارہ/6 جون/طارق راتھر

ٹریڈریس فیڈریشن ہندوارہ کی جانب سے آج ہندوارہ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس دوران ہندوارہ ٹریڈریس فیڈریشن کے تمام زعماء ۔ممبران اور تاجران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب پر ٹریڈریس فیڈریشن کشمیر کے صدر حاجی محمد یاسین خان بطور مہمان خصوصی کے طور موجود رہے اور ہندوارہ ٹریڈیس فیڈریشن ہندوارہ نے نومتخب سال 2021سال ،2024 باڈی تشکیل دی اس تقریب پر ٹریڈریس فیڈریشن صدر کشمیر محمد یاسین خان نے نو منتخب تمام ممبران کو حلف دلایا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر حاجی محمد یاسین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے تاجر برداری کافی مشکلات سے دوچار ہے اور مشکل حالات سے گزر رہی ہے انہوں نے کہاان موجودہ حالات میں تاجروں کی حالت کافی متاثرہوئی ہے انہوں نے کہا پچھلے دو تین سال سے تاجر طبقہ کافی مشکلات سے گزر رہاہے اور ان تاجران کی برپائی کرنا سرکار کوئی بڑا فیصلہ لینا چاہئے تاکہ ان تاجروں کی تجارت اور برباد نہ ہو اوران کی تجارت دوبارہ بحال ہوسکے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تاجر براری اور ٹرانسپورٹرس کی صورتحال کو دیکھ کر ان کی مدد اور کوئی اچھا اقدام کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.