ھندوارہ/4 جون/طارق راتھر
خان پورہ ماگام ہنڈوارہ کے دیہاتیوں نے آج اپنے گاؤں میں پمپ شڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے محکمہ آبپاشی ہندواڑہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا جس کی وجہ سے تقریبا irrigation 7000 کنال آبپاشی کی زمین اور کھڑی فصلیں کے لئے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر خان پورہ ماگام باشندگان نے بتایا کہ نہروں میں پمپ شڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی کمی نے ان کی زراعت کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام دین سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی طرف زاتی مداخلت کرے ۔احتجاج ختم ہونے کے بعد سیاسی لیڈر اور سماجی کارکن محمد امین پیر نے موقع پر پہنچے اور کسانوں کو یقین دلایا کہ جلد از جلد اس کے ازالہ کے لئے معاملہ آبپاشی کے اعلی حکام اور آنریبل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے پاس لیا جائے گا اور انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کی اراضی کی سنچائی کےلئے پانی کا اانتظام کرایا جائے گا ۔