ھندوارہ/11جون/طارق راتھر
ماگام ہندوارہ میں ایک
پیر نما ڈھگ نے ایک گھر میں داخل ہوکر دولاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا۔۔۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے قریب پونے ایک بجے ایک اجنبی شخص منظور احمد راتھر ولد غلام قادر ساکنہ ماگام کے گھر میں داخل ہوااور اپنے آپ کو ایک بڑا پیر بتا رہا تھا نے گھر میں موجود منظور احمد کی اہلیہ کو باتوں باتوں میں ٹھگا کر اس کو بچے کا علاج کے لئے کچھ تاوز اور کچھ شرط رکھیں اور اس کو بچے کی بیماری کو دور کرنے کے لئے اپنا گھر میں موجود سارا سونا تین دن تک قرآن میں رکھنے کو بولا اور جیسے ہی مذکورہ خاتون نے اپنے بچے کی جان بچانے اور اس کے علاج کے خاطر یہ سب کیا اور اپنا سارا سونا جمع کرکے ایک قرآن میں رکھ یہ سب کرنے کے بعد پیر نما ڈھگ نے اس خآتون پر کچھ جادو کرکے بے ہوش کیا اور خود یہ سارا سونا لیکر نو دو گیا ہوگیا جیسے ہی کچھ دیر بعد خاتون ہوش میں آئی تو اس نے دیکھ وہاں نہ پیر موجود تھا نہ سونا تو خاتون یہ منظر دیکھ کرچیخی چلائی تاہم آس پاس کے کچھ پڑوسی آئے اور خاتون کو سے پو چھنے لگے تو خاتون نے روتے ہوئے اپنی روداد سنائی اور گاوں کے کچھ نوجوان نے اس شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے فرار ہوچکا تھا اور بتایا جارہا ہے کہ قریب قریب دو لاکھروپے کی مالیت کا سونا مذکورہ ٹھگ پیراپنے ساتھ لے گیا ادھر مقامی کچھ ذی حس شہروں نے آس پاس گاوں کے لوگوں سے اپیل کہ اس طرح کا اگر کوئی بھی اجنبی شخص اپنے مکان محلے کے آس پاس نظر آئے تو اس کی پوچھ تاچھ کریں۔اور اس پر کڑی نظر رکھے ادھر معاملے کی نسبت پولیس بھی تلاش کررہی ہے ۔