The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پاکستان اور روس کا علاقائی امن واستحکام کے لئے قریبی تعاون بڑھانے پراتفاق

صدر پوتن کو پاکستان کادورہ کرنے کی عمران خان نے دعوت دی

0

اسلام آباد/26 اگست/یو این آئی

افغانستان کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں پاکستان اور روس نے علاقائی امن واستحکام کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اندرقریبی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔
اسی کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم صدر پوتن پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم عمران خان اورروس کے صدرولادی میر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.