The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

چھون بڈگام میں شاہ غفور رح کا عرس مبارک تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

شاہ غفور کلچرل ویلفیئر سوسائٹی، شمش فقیر ویلفیئر سوسائٹی اور کلچرل ایکادمی کی طرف سے مشترکہ پروگرام کا کیا گیا تھا انعقاد

0

بڈگام/27 نومبر/عاشق مشتاق

شاہ آبادچھون بڈگام میں گزشتہ روز صوفی بزرگ حضرت شاہ غفور (رح) کا عرس مبارک پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس کا اہتمام شاہ غفور کلچرل ویلفیر سوسائیٹی چھون بڈگام نے جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر اور شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوسائٹی کلشی پورہ کے باہمی اشتراک سے کیا۔ سردی کے باوجود دور دور سے عقیدت مند شاہ غفور (رح) کے روضے پہ حاضری دینے کیلئے آئے تھے اس دن حضرت شاہ غفور( رح) کی کتاب (کلام شاہ غفور ) اجراء کی گئی جس کی تشکیل ظہور احمد شاہ چھون بڈگام نے دی اس دن محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے مہشور گلوکاروں نے کلام شاہ غفور (رح) پیش کئے۔ ان گلوکاروں کے نام یوں ہیں
فاروق احمد گنائی
گلزار احمد میر
عبدل احد گنائی
عبدل مجید ڈار
سید ظہور احمد
عبدل غفار ڈار کانہامی
نظیر احمد ڈاڈوری
فیروز احمد شاہ
عبدل احد کاٹھواری
محمد اقبال کیچھ رازگیر
ان میں فاروق احمد گنائی ،عبدل احد گنائی، عبدل غفار ڈار کانہامی اور عبدل مجید ڈار جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر کی طرف سے آئے تھے۔میزبانی کے فرائض شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوسائٹی کلشی پورہ کے صدر جناب عاشق مشتاق نے انجام دی۔آخر پر انتظامیہ کمیٹی شاہ غفور چھون بڈگام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.