The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی اوراینجلز کلچرل اکیڈمی نے ٹیگور ہال میں یک روزہ محفل مشاعرہ کا کیا انعقاد

0

سرینگر/23 فروری/این ایس آر

شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی نے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (JKAACL) اور اینجلز کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے کانفرنس روم، ٹیگور ہال میں ایک کامیاب محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا۔
شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفر سوسائٹی نے اس تقریب میں شاعروں ، دانشوروں اور ثقافتی شائقین کو اکٹھا کیا۔ جو نوجوان اور تازہ دم شاعروں کو اپنے احساسات اور خیالات کے شعری اظہار کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔
پروگرام کے ذریعے شاعروں اور دانشوروں کو خیالات کے تبادلے کا بھر پور موقع ملا۔اس طرح شعرا کے کلام سے اردو اور کشمیری ادب کے آسمان پر چار چاند لگ گئے۔
معزز مہمانوں میں پروفیسر شاد رمضان، ڈاکٹر فاروق انور مرزا، رخسانہ جبین، عادل اشرف، جی آر۔ اخون، ڈاکٹر رویسہ جیلانی کول، راتھر رشید، حاشر افنان، شکیل شفائی، ناظم نذیر، یاور رشید،مہجبین گوسیہ اور مہراج الدین فراز شامل تھے جنہوں نے پوری مجلس کو زعفران زار بنا دیا ۔
حاشر افنان کی کتاب "بہاؤ” کی رسم رونمائی بھی پروگرام میں ہوی۔
ڈاکٹر شیرا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی نوجوانوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے میں اہم رول ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مذید کہا کہ شاعری کے ذریعے سماج میں ایک مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور شاعری مختلف طبقوں کے لوگوں کو آپس میں جوڈ سکتی ہے خاص طور پر جس خطے میں قدم قدم پر ادب کے پھول کھلتے ہو۔
جنید الاسلام کی فکر انگیز میزبانی نے پروگرام کی روانی کو یقینی بنایا۔ ڈاکٹر طارق شیرا نے شاعروں، مہمانوں، میڈیا کے نمائندوں اور سپانسرز میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈز اور شالیں تقسیم کیں.پروگرام میں نوجوان شاعروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کو منعقد کرنے میں بہت سارے اداروں کا تعاون حاصل تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.