The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پہرچکلہ لنگیٹ میں ولنس ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

طبی آلات ودیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ عملہ بھی پریشان

0

ہندوارہ/5 جون/طارق راتھر

محکمہ صحت کی عدم توجیہی کی باعث ہیلتھ سنٹرس تباہی کے دہانے پر پہروچکلہ لنگیٹ میں قائم ولنس سنٹر مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے نمائندے کے مطابق پہروچکلہ کے مقامی لوگوں اور نمبردار فاروق احمد نے بتایا کہ پہروچکلہ لنگیٹ میں قائم ایک ولنس سنٹر میں کام کررہے طبی عملہ اپنی ڈیوٹی دیے رہا ہے لیکن سنٹرمیں باتھروم اور جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہیلتھ سنٹر میں موجود کچھ عملے اور مقامی زمہ دار شہریوں نے اس نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سنٹر میں طبی عملہ اچھے سے اپنا کام کررہا ہے لیکن اس عملے کو یہاں مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ مذکورہ سنٹر میں پانی بجلی اور واشروم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور مذکورہ سنٹر میں زیادہ تر فیمیل سٹاف کام کررہا اور انہیں باتھ روم نکلنے کے لئے کسی کے گھر جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا نہ اس ولنس سٹر میں باتھ روم سہولیات میسر ہے نہ ہی پانی کا کوئی انتظام ہے اور اس ولنس سٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور مین دروازے پر بنائے گئے عارضی چھت پر ابھی دوسال سے ٹین بھی نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں موجود عملے کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے محکمہ صحت اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس ولنس ہیلتھ سنٹر کی طرف توجہ دی جائے تاکہ یہاں پر موجود طبی عملے اور مقامی لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس حوالے سے اگر بی ایم او لنگیٹ سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے فون پر رابطہ ممکن نہ ہوسکا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.