کپواڑہ میں کئی شاہراہوں پر من مانی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی
کئی گاڑیوں کے دستاویزارت کردئیے گے رد، لوگوں نے کی اے آر ٹی او کی عوام دوست مہم کی سرہانہ
کپواڑہ/29 جون/طارق راتھر
آے آر ٹی او کپوارہ کی ہدایت پر موٹر ویکیکل ڈیپاٹمنٹ کی ایک ٹیم نے کپوارہ اور ہندوارہ کے مختلف علاقوں کے روٹوں پر جن میں دردپورہ کرالہ پورہ ۔تارت پورہ ۔لیلم ۔شہلال ماگام شامل ہے کے روٹوں پر ٹیم نے چیکنگ کے دوران درجنوں گاڑیوں کے دستاویزات ضبط کئے تفصیلات کے مطابق ان علاقوں کی لوگوں کی شکایت پر اے آرٹی او کپوارہ مختار احمد صوفی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایم وی ڈی کی ایک ٹیم کو ان روٹوں پر جانچ پڑتال کے لئے چیکنگ کاروائی شروع کی جس دوران بغیر دستاویزات کے گاڑیوں اور خلاف ورزی کرنے والوں ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اس دوران چیکنگ ٹیم نے
7گاڑیوں کے روٹ پرمٹ 13گاڑیوں کے دستاویزات رد کئے جبکہ 5گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا اورانہیں ہدایت جاری کہ ٹرانسپورٹ کمشنر جموں اینڈ کشمیر یو ٹی کے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق مسافروں سے ان روٹوں پر کرایہ وصول کرنے کی ہدایت دی گئی تھی موٹر ویکیکل ڈیپاٹمنٹ کی اس اقدام اور خاص طور اے آر ٹی او کپوارہ مختار احمد صوفی کی اس فوری کاروائی کرنے پر لوگوں نے ان کا شکریہ کیا اور ان کی کام کو سراہا گیا ۔