The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کانکی نارہ رائل کوآپریٹو ٹرسٹ کی طرف سے پہلی سالانہ عام تقریب کا انعقاد

0

کولکتہ/05 جنوری/ علی شاہد دلکش

معاشی آسودگی کے لیے باہمی امداد و اتحاد کو وقت کی ایک اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کانکی نارہ رائل کوآپریٹو ٹرسٹ کی تشکیل سال 2024 کے ماہ جنوری میں ہوئی۔ اس نو تشکیل تنظیم کا مقصدِ قیام باہمی اتحاد و مالی تعاون سے منسوب ہے۔ تشکیلِ نو سے ایک سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد اس ٹرسٹ کی پہلی عام میٹنگ بنام متعارفی تقریب سنیچر کے روز 4/جنوری 2025 کو چندن نگر کے وسیع اور خوش نما "ونڈر لینڈ پارک” میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں مجلسِ عاملہ کے منتخب عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ ادارہ ہذا کے صدر جناب اقبال حسین بیگ، سکریٹری جناب نسیم آتش ، جناب خطاب عالم شاد (معاون و متوقع خازن) اور شعبہ نشر و اشاعت کے ذمہ دار جناب علی شاہد دلکش منتخب رہے۔ واضح ہو کہ فی الحال خازن کی ذمہ داری صدر ٹرسٹ کے ذمہ ہے۔ سرد و خوشگوار فضا میں صبح گیارہ بجے ناشتے کے بعد اراکین مع اہل و عیال خوش نما پارک کی سیر و تفریح سے محظوظ ہوئے۔ ظہر بعد میٹنگ انعقاد پذیر ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ادارے کے صدر و موجودہ خازن اقبال حسین بیگ نے کی اور نظامت ادارے کے سکریٹری نسیم آتش نے خوب کی۔ خیر مقدمی و افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے ناظمِ بزم نے ادارے کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔ پھر شاہد دلکش کو تمہید نامہ بہ عنوان "آج کی معیشت اور ھمارا موقف” با آواز بلند پڑھ کر سنانے کی دعوت دی۔ پھر معتمدِ ادارہ آتش صاحب نے وضاحت طلب نکات کو واضح کیا۔ مختصر ترین صدارتی خطبے کے بعد سالانہ میٹنگ تکمیل ہوئی۔ اس کے بعد لذیذ ظہرانے کا انتظام و انصرام رہا۔ سہ پہر میں جھولے اور واٹر بوٹنگ کے بعد شام کے ناشتے سے فارغ ہو کر نیک خواہشات کے ساتھ گھر واپسی کی جانب سبھی اکٹھے قدم آگے بڑھے۔ ٹرسٹ کے اراکین کے اسمائے گرامی میں جناب قبال حسین بیگ، نسیم آتش، خطاب عالم شاد، علی شاہد دلکش، احسن اریب، نسیم قمر، محمد عارف حسین، محمد اکرام اللہ ، ضیاء الرحمان ، سید محمد عمران، انعام الدین، فرحت جہاں، نکہت جہاں، ثمرین عالم، نغمہ خاتون اور نکہت عظیم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.