The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ہندوستانی’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کی کورونا سے موت

0

چندی گڑھ/ 19 (جون/ایجسیز

فلائنگ سکھ کےنام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا جمعہ کی رات مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ۔ وہ 91 سال کے تھے ۔ ان کے کنبہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
1958دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپیئن اور 1960 کے روم اولمپکس کی 400 میٹر دوڑ میں ریکارڈ توڑنے کے باوجود تمغے سے محروم رہے ملکھاسنگھ نے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں جمعہ کی رات آخری سانس لی۔
ان کی صحت کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے پی جی آئی ایم ای آر ہسپتال نے کہا تھا کہ جمعہ کی شام کووڈ 19 کے بعد پیدا شدہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے لگا اور انہیں بخارآگیا تھا ۔
گزشتہ مہینے سے کووڈ ۔19 سے متاثر ملکھا سنگھ کی کورونا جانچ رپورٹ بدھ کے روز منفی آئی تھی ، جس کے بعد انہیں کووڈ آئی سی یو سے جنرل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی تھی ۔
جمعرات کی رات انہیں بخارآگیا اور ان کا آکسیجن لیول گر گیا تھا ۔ تاہم اس سے پہلے ان کی حالت مستحکم تھی ۔ انہیں گزشتہ ماہ کووڈ ۔19 انفیکشن ہوگیا تھا ۔ ان کی اہلیہ 85 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی نرمل کورکا بھی اتوار کے روز موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سے انتقال ہو گیا تھا ۔ ملکھا اسپتال میں ہونے کی وجہ سے اہلیہ کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.