ھندوارہ/7 جولائی/طارق راتھر
ہندواڑہ کے سپر ہنر مند سائیکلسٹوں نے دس گھنٹے میں ہندواڑہ سے سری نگر کا سفر کیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی قصبہ ہندوارہ میں الصبح 6بجے سائیکلسٹوں نے ہندوارہ سے سرینگر لالچوک تک اور لاچوک سے واپس ہندوارہ مین چوک تک کا سفر کیا اور یہ سفر ان دونوں سائیکلسٹوں نے ہندوارہ سے سرینگر تک10گھنٹے میں طے کیا اور بعدازاں ان دونوں سائیکلسٹوں کے لئے ٹریڈریس فیڈریشن ہندوارہ نے ہندوارہ مین چوک میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران ان سائیکل سواروں کو ہندواڑہ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی نے ان کی اس سائیکلنگ اور ہندوارہ سے سرینگر کا سفر طے کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہھولوں کے مالیاں پہنا کر ان کے ٹرافیوں سے نوازا ۔۔۔۔اس موقع پر ان دونوں سائیکلسٹوں کے والد اور رشتہ دار بھی موجود تھے