The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

اندور سٹیڈیم ہندوارہ کے تعمیری کام میں سرعت لائی جائے

مقامی کھلاڑیوں کا یو ٹی انتظامیہ سے زور دار مطالبہ

0

ہندوارہ/3 مئی/طارق راتھر

ہندوارہ میں زیر تعمیر اندورسٹیڈیم پر جاری کام میں سرعت لائی جائے اور اس اندور سٹیڈیم پر فاسٹریک پر کام شروع کیا جائے نمائندے کے مطابق اندور سٹیڈیم ہندوارہ پر پچھلے دو سال سے کام جاری ہے اور ابھی تک کام مکمل نہیں ہوپائی ہے اس حوالے سے کئی کھیلاڈوں اور کڈوایسوویشن کے چیرمین نصیر احمد بیگ نے کہا اس اندور سٹیڈیم کی تعمیر ہمارے لئے ایک خوش آئندہ قدم ہے لیکن بدقسمتی سے دو سال سے اس اندور سٹیڈیم پر کام سست رفتاری سے جاری ہے اور دوسال گزرچکے لیکین کام ابھی بہت کرنا باقی ہے اور اس اندور سٹیڈیم پر سست رفتاری سےکام جاری ہونے کے باعث مختلف کھیلوں سے وابستہ کھیلاڈی میں کافی مایوسی دیکھنے کو ملی اوران کو کھِیلنے کی جگہ کہیں میسر نہیں اور یہ کھیلاڑی کھلے میدانوں میں کھیلنے کے لئے جارہے تھے کچھ کھلاڈیوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اندور سٹیڈیم کی کام میں سست رفتاری کی وجہ سے ان کھیلاڈوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ان کھیلاڈوں کراٹے پرکٹس کرنے کے لئے کھلے میدانوں میں جانا پڑتا ہے جہاں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا میدان میں کراٹے پرکٹس کرنا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ وہاں اگر پرکٹس کے دوران کھیلاڈی گر پڑے تو اس کی بازوں یا ٹانگ ٹوٹ سکتی ہے اس کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ اور اس اندور پر کام کرنے والے محکمے میں سے اپیل ہے کہ اس اندور سٹیڈیم۔پرجلد کام کرایا جائے پاِیہ تکمیل تک پہنچائے جائے تاکہ ان کھلاڈیوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.